تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

ہنگو: رشتے کے تنازع پر فائرنگ،تین خواتین سمیت5افراد ہلاک

جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگو میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر پر حملہ کردیا،فائرنگ میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقے تندورو میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں چالیس سالہ غفور خان، اس کی اہلیہ،بیس سالہ بیٹا جمیر خان اور گھر میں موجود مزید دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق ماموں بھانجوں میں رشتے کے تنازع پر تکرار چل رہی تھی ،تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.