تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

ہم خیال کے سینئر نائب صدر شہزاد وسیم کے والد انتقال کر گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ہم خیال کے سینئرنائب صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے والد راجہ عدالت حسین انتقال کرگئے۔سابق وزیر مملکت اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے والد سابق بیوروکریٹ راجہ عدالت حسین کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح گیارہ بجے ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی وفات پر مسلم لیگ ہم خیال کے رہ نماوٴں حامد ناصر چٹھہ،، سینیٹرسلیم سیف اللہ، ہمایوں اختر،کشمالہ طارق نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.