تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

لاہور:بیٹی کے آشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں باپ نے بیٹی کے آشنا کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔ کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق سمن آباد پکی ٹھٹھی کے عابد حسین کی 21 سالہ بیٹی اپنی پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی۔ عابد حسین جب اسے لینے پہنچے تو دروازہ بند تھا جسے کھلوانے پر شاہدرہ ہاشم خان سے ہاتھا پائی ہوگئی اور عابد حسین نے اسے فائرمار کرہلاک کر اوربیٹی سعدیہ کو شدید زخمی کردیا۔ عابد حسین نے ون فائیو پر فون کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔زخمی سعدیہ کو تشویشناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.