18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
ملک ہارون کی سربراہی میں وفد کی اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان تبلیغی مشن کے سربراہ قاری عبد الوہاب کی جانب سے ایک نمائندہ وفد نے ملک ہارون کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان شعیب بخاری اور سیف یار خان سے ملاقات کی اور کراچی میں قیام امن کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی عملی کاوشوں کو سراہا ۔ وفد میں پشاور کے علمائے کرام امتیا احمد ، محمد اقبال کراچی کے علمائے کرام آدم جکھوڑا ، عبد الحمید اور اسلم اعظم شامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، ارکان ناصر یامین اور چچا وحید بھی موجود تھے ۔ وفد کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ہے اور اس کی جانب سے بلاتفریق عام لوگوں کیلئے کام کئے جاتے ہیں اور ایسا عمل دوسری سیاسی جماعتوں میں میں نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم لسانیت کی بحث میں پڑتے ہیں جبکہ سب حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں اور سب برابر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عد ل و انصاف اور مساوات کا درس دیا ہے لہٰذا ہمار ی کوشش ہونی چاہئے کی کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زند گی کوسنواریں۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کی نائن زیرو آمد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطا ف حسین نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ، کراچی میں لسانی فسادات ایک سازش کے تحت کرائے جاتے ہیں اور ایم کیوایم ان سازشوں سے ماضی کی طرح آج بھی نبرد آزما ہیں اور انشاء اللہ ہمارا امن کا درس قائم رہے اور کراچی میں ایم کیوایم کی جانب سے امن کی کوشیں رنگ لائیں گیں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بارش کے متاثرین میں امدادکا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں جمعرات کو حق پرست رکن سندھ اسمبلی فہیم الطافی نے میر پور خاص کے تعلقہ کوٹ غلام محمد کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور بارش کے متاثرین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم میر پور خاص کی زونل کمیٹی کے اراکین بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے متاثرین بار ش سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین بارش کو نتہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن امداد کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنان اور ذمہ داران کو ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے ۔علاوہ ازیں میر پورخاص زون میں بارش کے متاثرین کیلئے سبزی منڈی چوک ، سیکٹر ڈگری ، جھڈو میں میڈیکل ریلیف کیمپ کا نعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کوعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی گئی اوران میں لاکھوں روپے مالیت کی روزمرہ استعما ل کی ادویات اور مختلف بیماریوں کی ادویات تقسیم کی گئیں ۔