تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

امریکی صدر اوبا ما اور یورپی یونین کا بشارالاسد سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکا میں شام کی حکومت کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں جبکہ صدر اوباما نے بشار الاسد سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے شام کے صدر بشار الاسد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔صدر اوباما کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی بھی امریکی شہری کو شام میں کام یا سرمایہ کرنے پر پابندی ہوگی۔ امریکی صدر کے مطابق شام پر پابندیوں کا مقصد حکومت کو مظاہرین کی گرفتاری اور پر تشدد کارروائیوں سے باز رکھنا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام پر پابندیوں کے اثرات وہاں کی عوام تک نہیں پہنچنے دئیے جائیں گے،تاہم شام میں امریکی سفیر کو فی الحال واپس نہ بلونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے شام سے تیل کی تجارت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ادھر برسلز میں یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی شام کے صدر بشار الاسدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.