تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

کرپشن کے خاتمے کا خواب پوراہونے والا ہے،انا ہزارے

جنگ نیوز -


نئی دہلی… بھارت میں کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے راہنما اناہزارے نے کہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا ان کا خواب پوراہونے جارہاہے۔اگر 15 دن میں بھی مقصد حاصل نہیں ہوا تو وہ مزید ایک ہفتے بھوک ہڑتال کریں گے۔ تہاڑ جیل سے جاری ویڈیو پیغام میں انا ہزارے نے کہا ہے کہ وہ جیل میں خیریت سے ہیں اورتین دن کی بھوک ہڑتال کے بعد بھی تھکے نہیں، وہ آج رات تہاڑجیل میں رہیں گے اورکل لوگوں سے بات کریں گے۔ انا ہزارے نے کہاکہ لوگوں کی حمایت سے ان میں طاقت اورجوش آگیا،حکومت کواب وقت ضائع نہیں کرناچاہیے،جب تک لوک پال بل نہیں بنتا جیل خالی نہیں ہونا چاہئے۔ وہکل دلی میں رام لیلا میدان میں عوام سے بات کریں گے،اب رکنا نہیں ہے جب تک کرپشن سے چھٹکارا نہیں مل جاتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.