تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

جنوبی کو ریا کے ساحل پر8ہزار چھتریوں کی قوس وقزاح

جنگ نیوز -


سیول… جنوبی کوریا کے شہر Busanمیں ساحل ِسمندر پر7,937 رنگ برنگی چھتریوں کی قوس وقزاح بکھیر کر ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے ساحلِ سمندر پر جمع 3 لاکھ افراد نے ہرے ،نیلے ،سرخ،سفید اور گلابی رنگوں کی7,937 چھتریوں کو تھام کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہو ئے سیاحوں کی ایک کثیر تعداد بھی سا حل پر موجود تھی جبکہ حفا ظتی انتظامات کے پیشِ نظر 200لائف گارڈز اور 300پولیس آفیسر ز بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ان افراد کی اس منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے ساحلِ سمندرپر ہزاروں چھتریوں کے اس ریکارڈ کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے بھی تسلیم کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.