18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
سوئٹزر لینڈ: پانی اور خشکی پر چلنے والی منفرد کاروں کاشو
جنگ نیوز -
برن …حال ہی میں سو ئٹزر لینڈ میں بیک وقت خشکی اور پانی میں چلنے کی صلاحیت رکھنے والی منفرد کاروں کے ایک شو کا اہتما م کیا گیا۔اس شو میں شامل گاڑیوں نے پانی پر تیر اور سڑک پر چل کر اپنی انفرادیت کا مظاہر ہ کیا جبکہ اس شو کی مناسبت سے کا روں پر رنگ برنگی چھتریاں لگا کر انھیں مزید دلکش بھی بنایاگیا تھا۔یورپ میں پانی اور خشکی پر چلنے والی کاروں کا یہ سب سے بڑا شو تھا جس میں 55کاروں نے شرکت کر کے وہاں موجود شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔