18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24
امریکی سائنسدانوں نے کمر کے درد کا طریقہِ علاج ڈھونڈلیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کے سائنسی و طبی محققین نے کمر کے درد میں مبتلا رہنے والے افراد کے لیے نیا طریقہِ علاج ڈھونڈلیا ہے۔اس طریقہِ کار کے تحت کمر کی تباہ شدہ ڈسک کو نئی ڈسک سے تبدیل کیا جاسکے گا۔کمر کی ڈسک پٹھوں کی مدد سے تخلیق ہوتی ہے جو ریڑھ کی ہڈیوں کے جوڑ کے درمیان چکردار گدّوں کا کا م انجام دیتی ہوئی اسے ہر قسم کے جھٹکے اور چوٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔بڑھتی عمر کے ساتھ کمر کے اس حصے میں پانی کی کمی سے ڈسک خشک ہوجاتی ہے جس سے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں جس سے ڈسک کا مدافعتی نظام کمزور اور اس کی جھٹکے سہنے کی طاقت کم ہوتی جاتی ہے۔اس نئے طریقہ علاج کو جانچنے کے لیے طبی ماہرین نے پہلے چوہوں پر اسکا کامیاب تجربہ کیا ہے جسکے تحت انکی کمر میں نئی ڈسک لگائی جو باآسانی جسم کے دیگر پٹھوں کے ساتھ نشوونما پانے لگی۔