18 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:35
اوول ٹیسٹ:انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 75رنز بنالیے
جنگ نیوز -
اوول،لندن…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بناء کسی نقصان کے 75رنز بنائے، میچ خراب موسم اور بارش کے باعث 26اوورز تک ہی جاری رہ سکا اور لنچ کے بعد نہ ہوسکا۔اس سے قبل انگلش کپتان اسٹروس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قبل ازوقت پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 75رنز بنائے جس میں کپتان اسٹروس 38ناٹ آؤ ٹ جبکہ کک نے 34رنز ناٹ آؤٹ بنائے ہیں۔کل میچ کا دوسرا دن ہے۔