تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30

2010 کے دوران پاکستان کو شدید دہشت گردی کا سامنا رہا،امریکا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کو 2010 میں شدید دہشت گردی کا سامنا رہا،جس میں دوہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا دہشت گردتنظیموں کا گڑھ بنے رہے ،جن سے نمٹنے کی پاک فوج نے پوری کوشش کی۔امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر سالانہ رپورٹ 2010جاری کردی ہے جس کے مطابق مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کو داخلی،خارجی اورعلاقائی خطرات لاحق رہے،دہشت گردی میں ملوث کئی ملزمان گرفتار کیے گئے لیکن سزائیں چند ایک کو دی گئیں ،جبکہ پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی لیکن تمام متاثرہ علاقوں میں نہیں جاسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنارہا،جنھیں ختم کرنے کے لیے پاکستانی سول حکومت اور فوج نے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور کام کیا،دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری پاکستانی طالبان اور لشکرجھنگوی نے قبول کی،ان واقعات میں زیادہ تر سول سوسائٹی،مذہبی گروپ اور سیکیورٹی فورسز متاثر ہوئیں،، رپورٹ کے مطابق پاکستان کا عدالتی نظام دہشت گردوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے،پکڑے گئے دہشت گردوں میں سے رہا ہونے والوں کا تناسب پچھتر فیصد ہے،دہشت گردی کے ایسے واقعات جن میں امریکی بھی متاثر ہوئے،اس کے ذمے دار اسی عدالتی نظام کے باعث رہا ہوگئے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دوہزار دس کے دوران فرقہ ورانہ دہشت گردی میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ، دہشت گرد تنظیموں نے خودکش بمبار بھرتی کیے،،اور افغانستان میں بھی پاکستان سے دہشت گردی کی جاتی رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.