تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30

بھارت:سماجی رہنمااناہزارے آج سے بھوک ہڑتال پربیٹھ رہے ہیں

جنگ نیوز -


نئی دہلی ... بھارت کے سماجی رہنما انا ہزارے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد اب دوسری بڑی لڑائی شروع ہوگئی ہے،کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،انھوں نے رات گئے تہاڑ جیل سے ٹیلے فونک وڈیو خطاب کیا،چوہتر سالہ انا ہزارے تہاڑ جیل میں قید ہونے کے باوجود اپنے ملک کے مستقبل کیلیے پریشان ہیں،،وہ آج سے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال شروع کررہے ہیں،پولیس نے انھیں دوہفتے بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت دے دی ہے،ان کا یہ وڈیو خطاب تہاڑ جیل میں شوٹ کیا گیا،اور یوٹیوب پربھی ڈالا گیا ہے،کرپشن کے خلاف سینہ سپر انا ہزارے کی حمایت میں رات بھر بھارت کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،گجرات میں مشعل بردار ریلی کے شرکا کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ٹھوس قانون سازی کرے،طلبہ انا ہزارے کی سپورٹ میں پیش پیش ہیں،وہ توان کی گرفتاری اور تہاڑ جیل میں قید رکھنے کی بھی سخت مذمت کررہے ہیں۔بوڑھا ہو یا جوان،امیر ہو یا غریب،سیاسی وابستگیوں سے بالاترر،ہر کوئی انا ہزارے کے مشن کی تکمیل چاہتا ہے،سب کی خواہش ہے کہ بھارت کرپشن سے پاک ہوجائے،آج نئی دہلی میں اناہزارے بھوک ہڑتال شروع کریں گے اورحکومت کے لیے یہ پریشانی الگ ہوگی کہ گاندھی جی کے قریبی ساتھی کو کچھ ہو نہ جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.