19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
لاہور:چار افرادگرفتار،70ہزار سے زائد پتنگیں برآمد
جنگ نیوز -
لاہور:چار افرادگرفتار،70ہزار سے زائد پتنگیں برآمد
لاہور…لاہور پولیس نے بین الصوبائی سطح پر پتنگوں کا کاروبار کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ستر ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق وحدت روڈ پر ناکے کے دوران ایک ٹرک سے ستر ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کرکے4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا،مرکزی ملزم محمد حنیف قصور کا رہائشی ہے جو پتنگیں تیار کر کے راولپنڈی ، کوئٹہ اور پشاور میں سپلائی کرتا تھا، پولیس نے حنیف کے ساتھیوں اصغر علی ،نیامت اور اکبر علی کو بھی گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔