19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،شہری پریشان
جنگ نیوز -
لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،شہری پریشان
لاہور…ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال مزید بڑھ کر 3 ہزار میگاواٹ ہونے سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،شہریوں کو سحری کے اوقات میں روزہ رکھنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، جس سے شہروں میں6سے9گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔لاہور کے مختلف علاقے جن میں ٹاوٴن شپ ،مغلپورہ،باغبانپورہ،گلبرگ،سمن آباد،اندرون شہر،جعفریہ کالونی،علامہ اقبال ٹاوٴن،فیصل ٹاوٴن،کینٹ خان کالونی اور دیگر علاقوں? میں سحری کے اوقات میں بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو روزہ رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کم از کم رمضان المبارک کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کرنی چاہیے۔