تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:58

کابل دھماکوں میں3افراد ہلاک،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

جنگ نیوز -


کابل…کابل میں ہونے والے دو بم دھماکوں تین افراد ہلاک ہوگئے غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ،،دھماکے کابل میں برطانوی امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب ہوئے جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں، دھماکوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ،طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ان کے خودکش بمباوروں نے برطانوی امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کے دفاتر کو نشانہ بنایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.