19 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49
نئی فلم’کونین دی باربیرین‘ آج سے امریکی سینما گھروں میں سجے گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم’کونین دی باربیرین‘ آج سے امریکی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ سینما کی دنیامیں ری میک کا رجحان زور پکڑ گیاہے۔یہ فلم اس کی نئی مثال ہیجوانیس سو اسی کی سپر ہٹ، فلم کا ری میک ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’کونین دی باربیرین‘ کہانی ہے بہادر اور نڈر نوجوان کونن کی جسے شیطانی قوتوں کیساتھ ساتھ اپنیپرانیدشمنوں کابھی سامنا ہے۔