تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:57

ماہ رمضان کی مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت ہے،حسین حقانی

اے آر وائی - امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے اور اس کی مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں افطار پارٹی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں ۔



حسین حقانی نے کہا کہ اس سال بین المذاہب افطار پارٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں شریک لوگوں سے انہوں نے امریکہ اور پاکستان سمیت پوری دنیا کی خوشحالی کی دعا کی درخواست کی ۔ افطار پارٹی کے موقع پر مختلف اسلامی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.