19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:56
پاک، بھارت فٹبال سیریز کیلئے 22 قومی کھلاڑیوں کا اعلان
آج نیوز - پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انگلینڈ کی سرزمین پر دو میچوں کی پاک بھارت سیریز کے لئے بائیس کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اٹھارہ کھلاڑی بیس اگست سے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرکے ٹریننگ کریں گے جبکہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نڑاد چار پلئیرز وہیں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ تین ستمبر کو ڈربی انگلینڈ اور دوسرا میچ نو ستمبر کو گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دو روائتی حریف ٹیمیں انگلینڈ کی سرزمین پر ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم کیمپ کے اختتام پر انتیس اگست کو انگلینڈ جائے گی۔