تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

کوئٹہ،نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں رمضان المبارک میں نماذ جمعہ کے موقع پرشہرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی حساس مقامات،مساجداورامام بارگاہوں پربھاری نفری تعینات اور قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کاگشت جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نمازجمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور انتظامات سخت کئے گئے ہیں علمدار روڈ،میکانگی روڈ، کواری روڈ،پرنس روڈ، انسکمب روڈ،مری آباد ،سیٹلائیٹ سمیت مختلف علاقوں میں موجودمساجداورامام بارگاہوں کے باہرپولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اوراے ٹی ایف کے اہلکاراپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیرہے ہیں۔حساس مقامات پربھی سکیورٹی سخت کی گئی ہے ایف سی پولیس اوراے ٹی ایف اہلکاروں کاگشت بھی شہر میں جاری ہے پولیس کے مطابق جمعہ نمازکے دوران بعض شاہراہوں کوٹریفک کیلئے بندکردیا گیا ہے۔مساجداور امام بارگاہوں کے باہرواک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں جن سے گزرکرنمازیوں کواندر جانیکی اجازت دی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.