تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

دریائے ستلج میں پانی کی سطح پر بلندہونے لگی

جنگ نیوز -
لاہور…دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے دوسرا سیلابی ریلا آنے سے پہلے سے پانیوں میں گھرے ہوئے دیہاتیوں کیلئے مزید مشکلات پیداہوگئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج سے اس وقت 35 سے 37 ہزار کیوسک پانی گزررہاہے جس کی وجہ سے بھکھی ونڈ،چنداسنگھ والا،پتن ،کلنجر،کمال پورہ،کنکگن پورہ ،مستی کے کے دیہات پانی میں گھرگئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آمدورفت کاانتظام نہ ہونے پر شدیداحتجاج کے بعد انتظامیہ نے ریلیف کیمپ کیلئے لائی گئیں موٹربوٹس ان کے استعمال کے لئے دیدی ہیں۔ڈی سی اوقصور سید ارشاد حسین نے جیونیوزکوبتایاکہ پانی کی سطح شام تک کم ہوجائیگی۔ان کاکہناتھاکہ وبائی امراض سے بچانے کیلئے دیہات میں میڈیکل ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.