تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:22

عالمی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار، کراچی میں بھی گراوٹ دیکھی گئی

جنگ نیوز -


کراچی… ا مریکی ادارے مورگن سٹینلے کی جانب سے یورو زون اور امریکہ کی معیشتوں کے بارے میں خدشات کے اظہار کے بعد آج عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔اس کے علاوہ شہر میں جاری کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔۔ امریکی معیشت میں سست روی کے اعداد و شمار کے بعد یورپی حصص م بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ لندن کا فٹسی انڈیکس مین 4 اعشاریہ49 فی سد کی کمی کے بعد 5 ہزار 92 پر بند ہوئی ۔ جب کہ جرمنی کے ڈیکس انڈیکس میں 5 اعشاریہ82 فی صد اور اور فرانس کے سی اے سی اندیکس 5 اعشاریہ 48 فی سد کمی کے بعد 3 ہزار 76 پر بند ہوا۔ دیگر عالمی حصص بازاروں کے طرح ایشائی استاک مارکیٹس میں بھی تریڈئنگ کے اغاز میں کمی دیکھی گئی۔ جاپان کی نکئی انڈیکس میں 1148 پوائینٹس ، جنوبی کوریہ کے کوسپی اینڈیکس میں1 اعشاریہ 70 فی صد ، اور ہنگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 475 پوائینٹس کی کمی دیکھی اور بھارت کی ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں 414 پوائینٹس کی کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی شہر میں جاری امن وامان کی بد ترین صورتحال کے اثرات مقامی حصص بازار پر بھی دیکھے گئے اور شیئر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث کے ایس سی 100 ایندیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔ امریکی معیشت کے بارے میں خدشات اورا حصص بازاروں میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر سونے میں سر مایہ کاری کو بہتر سمجھا عالمی منڈیوں میں سونا 24ڈالر اضافے کے بعد 18 سو فی 46اونس کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.