تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:44

کتے کی مالک کے ہمراہ 3ہزارفٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ

جنگ نیوز -


کیلی فورنیا…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک 10سالہ کتا اُس وقت ہیرو بن گیا جب اس نے اپنے مالک کے ہمراہ 3000فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کی۔ Otisنا می اس کتے نے یہ کارنامہ پہلی مرتبہ سر انجام نہیں دیا بلکہ وہ اس سے قبل بھی اسکائی ڈائیونگ کے کا میاب تجربے کر چکاہے۔اپنے مالک کے جسم کے ساتھ منسلک بیگ میں بیٹھے Otis نے دیگر اسکائی ڈائیورز کے ساتھ ایک جہاز کے ذریعے 3000فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور نصب فضائی سفر میں پیراشوٹ کھول کر اپنے مالک کے ساتھ زمین تک کا کامیاب سفر کیا۔Otisکے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کتا اسکائی ڈائیونگ کا بے حد شوقین ہے اور ہزاروں فٹ کی بلندی سے بغیر کسی خوف اور جھجک چھلانگ لگا نے میں مہارت رکھتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.