تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:31

کراچی کی صورتحال پر صدر کی زیرصدارت اجلاس آج ہو گا

آج نیوز - صدر آصف زرداری کی زیرصدارت کراچی کی صورت حال اہم اجلاس آج ایوان صدر میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت صوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء آج کسی وقت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی بحالی، قتل و غارت گری کی روک تھام اور بوری بند لاشیں ملنے کے معاملات ہر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،،، اس سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.