19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:24
کراچی میں ابھی فوج بلانے کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ سندھ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کراچی کے کشیدہ حالات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتی شخصیات کا آج ایوان صدر ، اسلام آباد میں اہم اجلاس ہورہا ہے، سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ابھی فوج بلانے کی ضرورت نہیں ہے اور انتظامی اقدامات کے نتائج ایک دو روز میں سامنے آجائیں گیایوان صدر کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ آج دوپہر اپنی کابینہ میں شامل پیپلز پارٹی کے وزراء کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ، ایئرپورٹ پر صوبائی وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفت گو کی اور کہا کہ کراچی میں تمام جماعتوں کے افراد کے پاس اسلحہ ہے اور تمام اسے استعمال بھی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جن جماعتوں کو اعتماد میں لیا وہ ابھی دل سے حکومت کے ساتھ نہیں ملے ، انہوں نے بتایا کہ آج ایوان صدرکے اجلاس میں کراچی کے حالات پر کنٹرول کے اقدامات پرغور ہوگا ، ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ایوان صدر میں اجلاس دوپہر کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے ۔