تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35

جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،4ہلاک

جنگ نیوز -


ٹانک…جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں جاسوس طیارے کے حملے میں 4افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے شین ورسک میں احمد نور نامی شخص کے گھر میں جاسوس طیارے سے 2میزائل فائر کیے گئے۔جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ہلاک و زخمیوں کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ افراد کون ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.