تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:27

اسٹیٹ بینک نے 182 ارب 90 کروڑ کے ٹی بلز خرید لئے

آج نیوز - اسٹیٹ بینک نے ریورس ریپو آپریشن کے ذریعے ایک سو بیاسی ارب نوے کروڑ روپے کے ٹی بلز خرید لئے۔ مرکزی بینک نے منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی کے باعث ریورس ریپو آپریشن کے زریعے دو مختلف مدت کے ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز خرید کر منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی۔ جس میں چھپن ارب پچاس کروڑ روپے کے سات روز کی مدت کے اور سترہ روز مدت کے ایک سو چھبیس ارب چالیس کروڑ روپے کے بلز خریدے گئے ہیں۔ ان ٹی بلز پر مرکزی بینک تیرہ اعشاریہ ایک چھ فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کرے گا۔ مرکزی بینک کو ان بلز کی نیلامی کے لئے مجموعی طور پر بینکوں کی جانب سے ایک سو تیراسی ارب نوے کروڑ روپے کی طلب موصول ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.