19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35
بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والا چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ منسوخ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…اگلے ماہ بھارت میں ہونے والا چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے، ایونٹ میں پاکستان کو بھی شرکت کرنا تھی۔چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ 20 ستمبر سے امرتسر اور جالندھر میں کھیلا جانا تھا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارت نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کو دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ سے پہلے ہی دستبردار ہو چکی ہے۔ بھارت ہاکی فیڈریشن کے حالیہ تنازعات کی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد پرسوالیہ نشان تھا جس کے بعد منتظمین نے ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔