تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35

خیبرایجنسی، جمرود کی جامع مسجد میں دھماکا،8 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی…خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود کے شمال میں واقع غنڈی کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی افراد نماز کے بعد باہر آرہے تھے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جامع مسجد میں 200افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور خدشہ ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.