19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35
بالی وڈ ہیروئنز نئے ہیرو رنیورسنگھ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بالی وڈ کی بیشترہیروئنز نئے ہیرورنیورسنگھ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب نظر آنے لگیں۔ 2010ء کی مشہور فلم ”بینڈ باجا بارات“ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے رنیورسنگھ روز بروز شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے ہیں جس کے بعد دبنگ کی ہیروئن سوناکشی سنہا نے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا جبکہ گذشتہ روز دپیکاپدوکون نے بھی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ رنیور اچھے اور باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ہمراہ کسی فلم میں جلوہ گرہوں۔