تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

امیتابھ بچن اور لتا منگیشکر کا انا ہزارے سے اظہار یکجہتی

جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…بالی وڈ کے معروف ستاروں امیتابھ بچن اور لتا منگیشکر نے بھی سماجی رہنماء انا ہزارے سے اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا۔15 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے انا ہزارے کو جہاں ملک بھرمیں پذیرائی مل رہی ہے وہیں بالی وڈ کے ستارے بھی ان سے اظہار یکجہتی کرنے لگے ہیں۔امیتابھ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں انا ہزارے سے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا کہ وہ ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔ دوسری جانب معروف گلوکار کیلاش نے کہا ہے کہ وہ ہزارے سے اظہار یکجہتی کیلئے میوزک کنسرٹ منعقد کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.