تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:43

پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،سابق کپتان شعیب ملک کو کلیئرنس ملنے کے بعد زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ شعیب ملک اور دانیش کینریا نے پچھلے سوموار کو انٹیگریٹی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا اپنا مئوقف پیش کیا تھا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ پی سی بی نے چھ رکنی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو لاہور میں دوبارہ طلب کیا ہے، جس میں شعیب ملک کے کیس پر غور کیا جائے گا۔۔ذرائع کے مطابق کمیٹی شعیب ملک کے اثاثوں کے بارے میں مطمئن ہو گئی ہے اور کمیٹی اپنے فیصلے میں انہیں کلیئر کر دے گی کیونکہ ان پر اسپاٹ اور میچ فکسنگ سمیت کوئی الزام نہیں ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے اشاروں کے بعد سلیکٹرز نے بھی دورہ زمبابوے کے لئے ان کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لئے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.