تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35

کابل: برٹش کونسل و اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب دھماکے، 8 ہلاک

آج نیوز - کابل میں برٹش کونسل اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب دھماکے اور فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مغربی خبررساں اداروں کے مطابق آج صبح افغان دارالحکومت میں واقع برٹش کونسل اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے قریب مزاحمت کاروں نے دھماکوں کے بعد فائرنگ کی۔ اے پی کے مطابق حملہ آوروں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ اس کارروائی میں دو افغان فوجی اور ایک عام شہری مارا گیا تاہم پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اٹھ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک ایک حملہ آور برٹس کونسل میں موجود ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.