19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46
چیچنیا میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں12 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… شمالی قفقاز کی روسی ریاست چیچنیا میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں12 شدت پسند مارے گئے۔ علاقائی تفتیشی کمیٹی کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی قفقاز کی ریاست چیچنیا میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر قابو کی غرض سے آپریشن کیا۔ اس سلسلے میں دارالحکومت گروزنی میں ایک مشکوک عمارت پر چھاپے کے دوران مزاحمت کی کوشش میں4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے عمارت کی پہلی منزل پر قبضہ کررکھا تھا اور وہاں اسلحہ زخیرہ کررکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے چیچنیا کے مختلف حصوں میں آپریشن کے د وران مزید 8 شدت پسندوں کا صفایا کردیا گیا۔