19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46
مصر:خاتون بلاگر کیخلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ واپس
جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… مصر کی عبوری کونسل نے خاتون سماجی کارکن اور بلاگر اسماء محفوظ کے خلاف فوج پر تنقید کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کونسل نے یہ فیصلہ عوامی دباوٴ، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کی جانب سے فوج پر تنقید کے بعد کیا ہے۔ سپریم کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین طنطاوی نے قاہرہ میں ذرائع کے نمائندوں اور سماجی رہ نماوٴں سے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ وہ خاتون سماجی کارکن اسماء محفوظ کے خلاف فوج پر تنقید کے الزام میں مقدمہ چلانیکا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔ عبوری فوجی کونسل نے فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج اسماء محفوظ کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے پاس درخواست دینے کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی فرد یا طبقے کو دوسرے پر تنقید کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ کسی ایک فریق کی تنقید سے دوسرے کی دل آزاری یا تذلیل نہ ہو۔