تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

کرپشن کیخلاف مظاہروں میں امریکہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، بھارتی حکمران جماعت

جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز…بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خلاف جاری مظاہروں میں ممکنہ طور پر امریکا کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے گزشتہ ہفتے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں شریک لوگوں کے ساتھ جمہوری طریقے سے پیش آنا چاہئے۔ ترجمان نے کہاکہ امریکا نے کبھی بھی بھارت میں چلنے والی کسی تحریک کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے اور امریکا کو ایسا کہنے کی کیا ضرورت پیش آئی۔ ترجمان نے کہاکہ ہم دوسروں کو جمہوریت کا راستہ دکھاتے ہیں اور امریکی حکام کیلئے ایسا کہنا بلاجواز ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف ملک بھر میں تحریک شروع کر دی ہے جس کا عوام نے بھرپور طریقہ سے ساتھ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.