تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

القاعدہ نیٹ ورک اب بھی بڑا خطرہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی حکومت نے کہا ہے کہ القاعدہ نیٹ ورک اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سال 2010کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر جاری کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ القاعدہ کمزور ہوئی ہے تاہم یمن اور صومالیہ میں اس تنظیم کے حامیوں نے طاقت جمع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کے مابین رابطہ کاری میں بہتری پیدا ہوئی ہے، جو علاقائی امن کے لیے ایک خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.