تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،انڈیکس9ماہ کی کم ترین سطح پر

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو شدید مندی رہی اور انڈیکس نو ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور عالمی مارکیٹس میں جاری مندی نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار879 پوائنٹس پر بند ہوا جو نومبر 2010 کے بعد انڈیکس کی کم ترین سطح ہے جبکہ کاروباری حجم چار کروڑ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 37 پیسے اضافے کے ساتھ10 روپے 76 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 267 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار351 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق جمعہ کو مارکیٹ گرنے کی بڑی وجہ عالمی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی مندی تھی جس کے باعث مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شئیرز کی فروخت کو ترجیح دی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.