19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20
خیرپور کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
جنگ نیوز -
خیرپور…جنگ نیوز… خیرپور کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیرپور کے نواح میں واقع آدم پہاڑی سے مزدور ملتانی مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجہ میں 3 مزدورموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال خیرپور منتقل کرا دیا گیا ہے۔