تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:59

خیبرایجنسی: مسجد میں دھماکا، 50 نمازی شہید، 100 زخمی

آج نیوز - خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی کی مسجد میں بم دھماکے سے پچاس نمازی شہید سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ بم دھماکا غنڈئی میں ورسک روڈ پر قائم جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں چار سو افراد موجود تھے۔ دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.