19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20
باراک اوباما امریکاکیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، گورنر ٹیکساس
جنگ نیوز -
ٹیکساس…جنگ نیوز… امریکی جماعت ری پبلکن کے صدارتی امیدوار اور ٹیکساس کے گورنر رک پیری نے صدر باراک اوبامہ کو امریکا کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔اپنی صدارتی نامزدگی کی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس کے گورنر نے کہاکہ صدر کو موقع ملا تھا کہ وہ ملک کی خدمت کرتے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ کئی مواقع پر اس بات کا فیصلہ بھی نہیں کر پائے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے خیرخواہ لوگ اوباما کی جگہ ایسے کمانڈر انچیف کی تلاش چاہتے ہیں جس نے خود فوج میں خدمات سرانجام دی ہوں۔ انہوں نے اوباما کی جانب سے ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ٍ