تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20

امریکا اور چین عالمی معاشی استحکام میں کلیدی کردارکے مالک ہیں، جو بائیڈن

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور چین عالمی معاشی استحکام میں کلیدی کردارکے مالک ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات اور ذمہ داریاں یکساں ہیں اوروسیع تر باہمی تعلقات کے فوائد دونوں ملکوں سے بڑھ کردنیا میں کئی جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی استحکام کے معاملے کا زیادہ ترانحصار دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.