تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 221 ہوگئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…پنجاب بھر میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 221 ہوگئی ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ 41 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی ہے جس میں 165 لاہور جبکہ 26 دیگر شہروں میں ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا یہ سلسلہ اسلام آباد تک جا پہنچا ہے جہاں پمزہسپتال میں داخل مریضوں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ 5 مریض داخل کئے گئے ہیں اور ایک کیس فیصل آباد میں بھی سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی پھیلانے والے مادہ مچھر کی پرورش پر قابو پایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.