تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:20

فسادات میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگا،برطانوی وزیر اعظم

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بلوائیوں کے خلاف سخت سزاوٴں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فسادات میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ شمالی انگلینڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت کا فسادات کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنا اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوائیوں کیلئے سخت سزا تجویز کرنا ان کیلئے ایک پیغام ہے کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ غلط کر رہے ہیں۔انہوں بلوائیوں کے خلاف سخت سزاوٴں کی حمایت کی اور کہا کہ حالیہ فسادات میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 2 افراد کو فیس بک پر اشتعال پھیلانے کے جرم میں 4، 4 سال قید کی سزا سنانے پر مہم کاروں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.