تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31

امریکا:معیشت کی سست روی اور بے روزگاری میں اضافے کی پیشگوئی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکی معیشت کی سست روی، افراط زر اور بے روزگاری میں اضافے اور جائیدادوں کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ ریسرچ گروپ ”کانفیڈینس بورڈ“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون کی نسبت جولائی میں معیشت بہتر رہی۔ کئی دوسری جائزہ رپورٹوں میں معیشت کے نیچے کی جانب رجحان کااشارہ کیا گیا ہے۔ایک کاروباری تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف ریئلٹرز کا کہناہے کہ جولائی میں گھروں کی فروخت میں ساڑھے تین فی صد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ سے ظاہر ہواہے کہ جولائی میں ایندھن، کھانے پینے کی چیزوں اور ملبوسات کی قیمتوں میں اس سے قبل کے چار مہینوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔جب کہ جون میں ان کی قیمتیں کم ہوئی تھیں۔ بے روزگاری الاوٴنس کے لیے اپنا نام درج کرانے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور پچھلے ہفتے ان میں مزید نوہزار افراد کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد رجسٹررڈ بے روزگار افرا دکی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.