تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31

امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کا شامی صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… شامی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی کے بعد امریکا اور دوسری عالمی طاقتوں نے شام کے صدر بشار الاسد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بشار الاسد اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں۔وائٹ ہاوٴس سے جاری ہونے والے بیان سے کچھ ہی دیر بعد امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ شام میں جمہوریت کے عبوری دور کا آغاز ہوگیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ شامی صدر راستے سے ہٹ جائیں۔شام کے بارے میں امریکا کے موٴقف میں یہ تبدیلی ایسے وقت آئی ہے جب ایک دِن بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شامی حکومت کے اختیار کردہ حربوں پر ایک رپورٹ کی سماعت کرنے والی ہے۔ اقوام متحدہ کے حقوق ِانسانی کے تفتیش کاروں نے کہا کہ مخالفین کے خلاف پر تشدد کارروائی انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے۔ادھر برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے بھی بشار الااسد پرزور دیا کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.