تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31

دھوم تھری میں ہالی وڈ حسینہ عامر خان کی ہیروئن ہوں گی

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز… بالی وڈ فلم دھوم تھری میں عامر خان کی ہیروئن ہالی وڈ سے لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔یش راج پروڈکشنز کی نئی فلم دھوم تھری عامر خان کی شمولیت کے بعد پہلے ہی خبروں کی زد میں تھی اور فلم میں عامر خان کی ہیروئن بننے کیلئے تمام بالی وڈ ہیروئنز پر تول رہی تھیں مگر ان سب کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اب فلم میں عامر خان کے ساتھ بالی وڈ کی بجائے ہالی وڈ کی حسینہ مرکزی کردار ادا کریں گی اور پروڈیوسر اس سلسلے میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نیٹالی پورٹ مین یا پینی لوپ کروز میں سے کسی ایک کو کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.