19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
خیبر ایجنسی: جمرود کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا،30نمازی شہید
جنگ نیوز -
کراچی…خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود کے شمال میں واقع غنڈی کی جامع مسجد میں دھماکے سے اب تک جاں بحق ہونیو الوں کی تعداد 30ہوچکی ہے جبکہ100سے زائد زخمی ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے قاضی فضل اللہ کے مطابق زخمیوں میں 20کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے اور ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد اپنی گاڑیوں میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ دھماکا اُس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کیمسجد سے نکل رہے تھے، دھماکا قدر شدید نوعیت کا تھا کہ مسجد کی چھت زمین بوس ہوگئی،ملبے سے مزید متاثرین کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نمازیوں کے درمیان صفوں میں موجود تھا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کیں۔ جامع مسجد میں 500افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور خدشہ ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔