19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
چین کو کوئی اقتصادی یا معاشی خطرات لاحق نہیں، چینی نائب صدر
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین کے نائب صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو کوئی اقتصادی یا معاشی خطرات لاحق نہیں۔ جمعہ کو نائب امریکی صدر جوئے بیڈن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چین کے نائب صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ تجارتی پابندیوں میں نرمی لائے گا اور چین فرموں کے ساتھ منصفانہ سلوک روا رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سرکاری ٹھیکے دیتے وقت تمام بزنس کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو عالمی مارکیٹس میں اعتماد کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔