19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
مصری سرحد کے قریب اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، 4 پولیس اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… مصری سرحد کے قریب اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے4مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے مشتبہ باغیوں کا پیچھا کرتے ہوئے مصری سرحد کے قریب راکٹ فائرکئے جس کے نتیجے میں مصری پولیس کے 4 اہلکار موقع پر ہلاک اور2دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ غزہ کی پٹی کے قریب رفاح بارڈر پر کیا گیا۔