19 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:31
پروڈیوسرز میر ی مرضی کے کردار نہیں دیتے، کنگنا راناوت
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنگنا راناوت آج کل فلمسازوں سے ناراض ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ میری مرضی کا کردار نہیں دیتے۔ 2006ء میں فلم” گینگسٹر“سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ پروڈیوسرز انہیں ان کی مرضی کے کردار نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ وہ مختلف کردار ادا کر کے اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر اور فیشن جیسی فلموں میں کام کر کے انہیں بہت مزہ آیا۔ کنگنا کو دو ہزار سات میں فلم "گینگسٹر" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔